کورونا کے خلاف جنگ، جرمنی نے ریسٹورنٹس،تفریحی سرگرمیاں بند کرنے کااعلان کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

برلن۔ جرمن میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بسعث یورپی ممالک میں پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ جرمنی نے پیر2 نومبرسے نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیایے جوکہ پورا مہینہ جاری رہیں گے۔

جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ وائرس کے خلاف سب سے اہم انفیکشن کا پتہ لگانا ہے۔ ہم اس مقام پر ہیں جہاں دن بدن متاثرین میں اضافہ ہورہاہے۔ہمیں وائرس کے خلاف قومی سطح پر مل کر لڑنا ہوگا۔جوشعبے پابندیوں سے متاثر ہوں گے ان کے لئے خصوصی امدادی پیکجز کااعلان کیاجائے گا۔

ہر قسم کی میٹنگنز کو دس افراد تک محدود کردیاگیاہے۔سیاحوں کے لئے ہوٹلوں میں رات کے قیام پر پابندی لگا دی گئی ہے۔مساج سنٹر اور ٹیٹو اسٹوڈیوز کو بند کیاجائے گا۔ہوٹل اور بارز بند رہیں گے۔سوئمنگ پول اور کھیلوں کے مقامات بند کردیئے جائیں گے۔ تھیٹر ، محافل موسیقی اور دیگر ثقافتی پروگراموں کی ممانعت نہیں۔اسکول اور بچوں کی دیکھ بھال کے سنٹرکھلیں رہیں گے۔ سپر سٹوردکانیں کھلی رہیں گی۔لیکن گاہکوں کے درمیان ایک میٹر کا فیصلہ برقرار رکھناہوگا۔

اے ایف پی کے مطابق پابندیوں کا اس کا مقصد وائرس کے پھیلاو کوروکناہے تاکہ کرسمس کے دوران ملاقاتوں اور معاشی سرگرمیوں کو بحال رکھا جاسکے۔ کرسمس کے دوران گھر والوں، خاندان اور دوستوں کو ملاقات کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس کے لئےمشترکہ کوش کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.