پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹاکرا کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمو ں نے میچ سے قبل آج جم کر پریکٹس کی ۔ پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے،امام الحق،عابد علی،فخر زمان،حارث سہیل،محمد رضوان،افتخار احمد،خوشدل شاہ،فہیم اشرف،عماد وسیم،عثمان قادر،وہاب ریاض،شاہین آفریدی،حارث رئوف اور موسی خان اسکواڈ کو حصہ ہوں گے ۔وائس کپتان شاداب خان انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ، محمد حفیظ اور حیدر علی بھی پہلے ون ڈے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ۔
پریکٹس سیشن کے اختتام پر پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ کوئی بھی انٹرنیشنل ٹیم آسان ہد ف نہیں ہوتی ،پوری طاقت سے میدان میں اتریں گے ، کوشش ہوگی کہ بہترین کھیل پیش کریں اور تینوں شعبوں میں کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کا رکردگی دکھائیں۔
زمبابوے کے کپتان چمو چھبابا کہتے ہیں، جیت کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے ۔ میچز کے لیے ہماری تیاری بہترین ہے،ہم کوشش کریں گے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے مخالف باولرز کو دبائو کا شکار کریں،سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیریز کا ہر میچ اہم ہے۔
Comments are closed.