بارسلونا میں پابندیوں کے خلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ، پولیس پولیس کا لاٹھی چارج

بارسلونا۔ حکومت کی جانب سےکورونا وائرس وباء پر قابو پانے کے لئے عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف بارسلونا میں مظاہرہ کیاگیا۔ پلاسہ سانت خائمے میں 1500کے قریب افراد نے شرکت کی۔

مقامی پولیس کے مطابق مظاہرین پلاسہ سانت خائمے میں کاتالان حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرے میں پابندیوں سے براہ راست متاثر ہونے والے افراد کے علاوہ ریسٹورنٹس،بارز،جم سے تعلق رکھنے افراد شامل ہوئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج اس وقت تک پر امن رہا جب تک مظاہرین کی جانب دے پولیس افسران پر دھات کی باڑ نہیں پھینکی گئی، جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

واضع رہے سپین کی مختلف صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرحدوں کو بند کردیاگیاہے بار،ریسٹورنٹس بند کر دئیے گئے ہیں جن کی بندش خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سپین میں وائرس کے پھیلاو کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے

Comments are closed.