اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے لیکن آزادی اظہار سے کسی کو اذیت نہیں پہنچنی چاہیے۔ جسٹن ٹروڈو

مانیٹرنگ ڈیسک

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم آزادی اظہار کے حق کا دفاع کرتے ہیں تاہم اس کی حدود ہوتی ہیں اور اسے کسی کو اذیت پہنچانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں دوسروں کا احترام خود پر لازم سمجھنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھاکہ ہمیں اپنےالفاظ اور افعال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے جس سے ہمارے ساتھ رہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور خاص طور پر ایسے افراد جنہیں معاشرے میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کاسامنا ہے

انھوں نے کہاکہ پیچیدہ مسائل پر ذمہ داری کےساتھ بحث کے لیے معاشرہ تیار ہے۔فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کاکہنا تھاکہ یہ حملے ناجائز اور بلاجواز ہیں اور ان کی بالکل بھی حمایت نہیں کی جاسکتی،کینیڈا کے عوام اس مشکل وقت میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.