عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار

مانیٹرنگ ڈیسک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں کسی سے ملاقات ہوئی جس کا کورونا مثبت تھا جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کر لی ہے۔ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں اور میں خیریت سے ہوں لیکن ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق گھر سے کام کروں گا۔

ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب صحت کی رہنمائی پر عمل کریں، اس طرح ہم کورونا کی منتقلی کو روک کر صحت کے نظام کی حفاظت کریں گے۔

اس وقت دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ 90 ہزار 600 کے قریب اموات بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں

Comments are closed.