ہم ایک ہیں، تقسیم کی باتیں کرنے والوں کو آج پیغام مل گیا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا کہ شریف خاندان اور نون لیگ ایک ہے ۔ کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، شریف خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

صدرمسلم لیگ نون شہباز شریف اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز ،اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت لاہور پہنچ گئیں ۔مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سےملاقات کی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی ۔

اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کرنا قابل مذمت ہے، ملک کی جمہوری قیادت نے حکومت کو دہشت زدہ کر رکھا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاست کو جو معیار متعین کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا۔ مریم نواز نے کہاکہ 2021 ملک میں عام انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان میں بھی نون لیگ الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی ۔

Comments are closed.