پابندیوں کی خلاف ورزی، بارسلونا میں 11سو سے زائد افرادکو جرمانے، 10 سٹور سیل

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11سو39 افراد کو جرمانے کئے گئے۔ جن میں 587 ایسے افراد کوجرمانے کئے گئے جنھوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے حکومت کی جانب سے متعین کردہ اوقات کار کی خلاف ورزی پر 10 سٹورز کو بھی بند کردیاہے۔

بارسلونا کے علاقے پابلے نو میں ساحل سمندر پر ریسٹورنٹ کی جانب سے ایک گروپ کو کھانا اور مشروبات مہیا کئے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ کو سیل کردیاگیا۔مقامی پولیس کے مطابق ماسک نہ پہننے والے 142 افراد کو جرمانوں کا سامنا کرناپڑاہے۔

سپین میں کورونا وباء کے پھیلاو کے بعد صوبوں کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ صوبہ کاتالونیا میں بھی رات کے کرفیو کے علاوہ ریسٹورنٹس، بارز اور 24 گھنٹوں والے سٹور بند کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پابندیوں کی خلاف ورزی پر 300 یورو تک جرمانوں کا اعلان کیا۔

سپین بھر میں کورونا وائرس پابندیوں کے خلاف گزشتہ چند روز سے پرتششدد مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ متعدد شہروں میں بڑے سٹورز کو بھی لوٹ لیاگیاہے۔

Comments are closed.