ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وباء مزید تیزی سے پھیلنے لگی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1167 نئے کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نئے کیسز کے بعد پاکستان میں کورونا ایکٹیو کیسزکی تعداد 13 ہزار965 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کوروناکیسز3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 849 تک پہنچ گئی ہے ۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 774 ، پنجاب میں 104894 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 749 تعداد ہے۔ بلوچستان میں 15 ہزار 977 ،آزاد کشمیر 4ہزار 330اورگلگت میں4 ہزار 293 کورونا مریض ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 243 کورونا مریض ہیں۔
Comments are closed.