ہسپانوی حکومت نے بیروزگاروں کے لئے 430 یورو کی نئی امداد کی منظوری دے دی

میڈرڈ۔ ایسے افراد جوکورونا وباء کے آغا کے بعد امداد سے محروم رہ گئے تھے وزرا کونسل نے ان کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ایسے افراد جن کو 13 مارچ سے 30 جون کے درمیان امداد حاصل نہیں کرسکے تھے ان کو تین مہینوں کے لئے 430 یورو کی امداد ملے گی۔

جون کے مہینے میں تاجر تنظیموں اورحکومت کے درمیان ایرتے کی مدت بڑھانے کے لئے بات چیت کا آغاز ہواتھا جس میں طے پایاتھا کہ ایسے افراد جو روزگار کے حصول میں ناکام رہے ان کو امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے 2لاکھ 60ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

امداد کے حصول کے لئے آپ سوشل سیکیورٹی کے ادارے میں رجسٹرڈ ہونالازمی ہے۔امداد کم سے کم آمدنی،ماہانہ تنخواہ یا کسی اور امداد سے منسلک نہیں یوگی۔تاجر تنظیموں نے حکومت کو امداد جلد فراہم کرنے پر زور دیاہے تاکہ ان کی دادرسی ممکن ہوسکے

Comments are closed.