خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپی ملک پولینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے وہ آج عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 692 کیسز اور 373 اموات سامنے آئیں جبکہ ہسپتالوں میں بستروں، وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور ادویہ کی قلت ہونا شروع ہوگئی۔
پولینڈ کی آبادی 3 کروڑ 80 لاکھ ہے اب تک 4 لاکھ 93 ہزار 536 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 475 ہے۔
گزشتہ ہفتےناروے میں کیسز میں اضافے کے بعد پابندیاں سخت کی گئی تھیں اور بیرون ملک سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق کردیا گیا تھا۔ناروے کے مختلف علاقوں میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2 ہزار 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک ریکارڈ تھا کیونکہ ناروے یورپ کے ان ممالک سے تھا جہاں سب سے کم کیسز سامنے آئے تھے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے مزید پابندیوں کا عندیہ دیاہے۔
Comments are closed.