اسلام آباد: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔ چار ماہ بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہو گیاہے ۔ حکومت کو بیس، اپوزیشن کو اٹھارہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا اہم مرحلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پاگیا،حکومت کو 20 ،،اپوزیشن کو 18کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔
ذرائع کے مطابق قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی حکومت کو دینے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔ریاض فتیانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔۔ اپوزیشن نے حکومت سے 19 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگی تھی جبکہ حکومت ،اپوزیشن کوارکان کے تناسب سے 17 کمیٹیاں دینے کی خواہشمند تھی ۔۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے چار ماہ بعد قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے۔
Comments are closed.