10 گرام تک چرس رکھنے اور پینے کی اجازت دی جائے، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی: دس گرم چرس رکھنے کی اجازت دی جائے۔۔کراچی میں شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔۔عدالت نے شہری کی درخواست مسترد کرکے سخت برہمی کا اظہا کیا۔

کراچی کے ایک وکیل کی جانب سے چرس رکھنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، پاکستان میں بھی 10 گرام تک چرس رکھنے کی اجازت دی جائےاس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی۔

جس پر عدالت نے شہری سے کہا آپ کو چرس پینی ہے تو ان ممالک میں چلے جائیں۔ آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں۔ ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ عائد کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے چرس رکھنے اور استعمال کرنے کی اجازت لینے کیلئے دائر درخواست مسترد کرکے درخواستگزار پر برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں وزارت قانون وفاق و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔۔

Comments are closed.