اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑ مارنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

مانیٹرنگ ڈیسک

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ میں بچوں کے تحفظ کے لئے بل منظور کرلیاگیاہے بل کے مطابق بچوں کو اب بڑوں کی طرح مکمل تحفظ فراہم کردیاگیاہے تاہم معقول وجوہات کی بناء پر سزا دینے کے لیے برطانیہ کے مختلف حصوں میں اب بھی بچوں کو تھپڑ مارنے کی اجازت ہوگی لیکن یہ وجوہات کیا ہوں گی اس کا تعین ہر کیس کو دیکھ کر کیا جائے گا مگر ان وجوہات کو بچوں کو ایسی شدید جسمانی سزائیں دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا جس سے ان کے جسم کے کسی حصے کو نقصان پہنچے۔

اسکاٹش پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے بل کے مطابق 16 سال سے کم عمر تک کے بچوں کو تھپڑ مارنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بچے کو جسمانی سزا دینے کی صورت میں والدین کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔بل کے تحت بچے کو منہ پر یا جسم کے کسی حصے پر تھپڑ مارنے، ہاتھ یا کسی اور چیز سے مارنے، لات مارنے، اٹھا کر پھینکنے، مکا مارنے اور بال پکڑنے پر پابندی ہوگی جب کہ بچے کو کسی بے سکون جگہ پر بیٹھنے کے لیے بھی مجبور نہیں کیا جاسکے گا۔

اسکاٹ لینڈ میں اس قانون کی مخالفت بھی کی جارہی ہے اور اس کے خلاف مہم چلانے والے گروپ نے اسے ایک خوفناک قانون قرار دیا ہے۔

Comments are closed.