میڈرڈ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سپین میں جمعہ سے پیر تک 52ہزار 3سو چھیاسی نئے کوروناکیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 512 افراد مہلک وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ گزشتہ پیر کو کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1ہزار 54 ہے۔
وبائی مرض کے آغاز سے لے کر آج تک 13لاکھ اکیاسی ہزار 2سو18 جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39ہزار3سو45 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں 529 افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ ابھی تک ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 6سو21 جبکہ آئی سی یو میں 14ہزار 2سو 35 افراد کو داخل کیاگیا۔ اس وقت سپین میں 21 ہزار 29 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں جن کے قبضے میں 17.28 فیصد بستر ہیں جبکہ آئی سی یو میں 31.76 فیصد زیراستعمال ہیں۔
Comments are closed.