سپین میں ایک کروڑ افراد کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی

میڈرڈ۔ مارچ سے شروع ہونے والی وباء سپین میں خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ کورونا ویکسین کے حوالے سےسپین کے وفاقی وزیرصحت سلوادور الی نے کہاہے کہ 2021 کے آغاز پر ملک میں کوروناویکسین کی 20 ملین خوراکوں کی دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔جو کہ سپین جنوری سے مئی کے درمیان 10 ملین افراد کو لگائی جاسکے گی۔ سپین کی مجموعی آبادی 47.3ملین ہے۔

انھوں نے کہ سپین فائزر سے معاہدے کے قریب ہے جلد ہی کمپنی سے ویکسین کے حوالے سے معاملات طے پاجائیں گے انھوں نے کہاکہ سپین میں شہریوں کو یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی ابتدائی طور پر زیادہ عمر اور صحت کے محکمے سے تعلق رکھنے والوں کو ویکسین لگائی جائے گی اس حوالے سے علاقائی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔

وزیرصحت نے کہاکہ حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں شرح اموات اور متاثرین میں اضافہ ہورہاہے۔ حکومت کے تمام اقدامات شہریوں کے لئے ہیں۔ حالات معمول پر ہوئے تو جنوری کے آغاز سے ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جاسکتی ہے۔ ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز کورونا ویکسین کے 90 فیصد نتائج کا دعوہ کیاگیاہے۔

 سپین میں جمعہ سے پیر تک 52ہزار 3سو چھیاسی نئے کوروناکیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 512 افراد مہلک وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ گزشتہ پیر کو کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1ہزار 54 ہے۔

Comments are closed.