آسٹریلوی ہائی کمیشن کے زیراہتمام نابینا خواتین کیلئے کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

بینائی سے محروم لیکن کرکٹ کا ہے جنون، پاکستان  کی بلائنڈ  خواتین  کرکٹرز نے  بھی اپنے عزائم   ظاہرکر دئیے ، عالمی  سطح پر ملک کی نمائندگی  کے لیے بے تاب  نظر آتی ہیں۔

اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے نابیناخواتین کے لئے کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ چھ روز کی بھرپور تربیت کے اختتام پر دوستانہ میچ کھیلا گیاجس میں خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر خوب دیکھائے۔ نمایاں کھیل پیش کرنے والی کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد نابینا خواتین کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنےاور اپنی صلاحیتوں کے اظہا ر کے مواقعے فراہم کرناتھا۔پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنرنے کہاکہ چاہتے ہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے لیکن اس کافیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کرے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کاکہناتھا کہ کرکٹ کا کھیل بینائی سے محروم افراد میں نیا جوش پیدا کرنےان کے لیے زندگی میں ا ٓگے بڑھنے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔

Comments are closed.