آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کا معاملے پرالیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا،کمیشن نے الیکشن ایکٹ آرٹیکل 215 چار کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی،آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدیداروں کی فہرست بھی فراہم نہیں کی گئی۔الیکشن ایکٹ آرٹیکل 209 کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کی تکمیل کے بعد پارٹی سربراہ کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرانا تھا۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایا گیا اس لیے الیکشن ایکٹ آرٹیکل (4)215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ ن کو انتخابی نشان کیلئے نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔
Comments are closed.