نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ 

خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے باہر نامعلوم شخص کی جانب سے متعدد فائر کیے گئے ہیں.پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خبروں میں آنے والی ویڈیو اور  تصاویر میں سعودی سفارت خانے کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے 20 خول ملے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے نیدر لینڈز میں اپنے شہریوں کو  اضافی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.