سپین آنے والے ہوشیار۔۔کوروناٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو 6ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا

بارسلونا۔ سپین کی وفاقی وزیرخارجہ آرانچا گونزالز نے کہاہے کہ دوسرے ممالک سے سپین آنے والوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیاگیاہے۔ جو اس کی خلاف ورزی کرے گا یا بغیرٹیسٹ ائیرپورٹ یا پورٹ پر آئے گا اسے 6 ہزار یورو تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے ائیر لائنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ بورڈنگ سے قبل مسافروں کے ٹیسٹ لازمی چیک کریں۔کیونکہ سپین پہنچنےپر ان کی دستاویزات اور اصل پی سی آر ٹیسٹ چیک کیاجائے گا۔ اگر ان کے پاس مطلوبہ دستاویز نہ ہوئی تو مسافر کو جرمانے کا سامنا کرناہوگا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی سے ابتک ملک میں 5.2ملین سیاح آئے ہیں جن میں سے صرف 4800 سیاحوں کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت تھے۔یہ 0.08فیصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ 72 گھنٹے سےپرانا نہیں ہوناچاہیے اس کا مقصد کورونا کے پھیلاو پر قابو پانا ہے۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس حوالے سے مسافروں کےلئے ہیلتھ کنٹرول فارم جاری کیاگیاہے جو کہ مسافروں کو ملک میں داخلے سے قبل پر کرکے اپنے پاس رکھناہوگا۔ فارم پرکرتے ہوئے بتاناہوگا کہ پی سی آر ٹیسٹ 72 گھنٹے پراناہے اور مسافروں کو فارم ہسپانوی یا انگریزی زبانوں میں پر کرناہوگادستاویز اصلی ہونی چاہیے اور کمپیوٹر یا موبائل پر مکمل کر کے بھی دکھائی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ مسافروں سے اصل پی سی آر ٹیسٹ کا کاغذ بھی مانگا جاسکتاہے۔ فارم https://www.spth.gob.es پر دستیاب ہے۔ سپین پہنچنے کے بعد فارم بورڈنگ پر جمع کروانا ہوگا۔

جن ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے تاحال ان میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔

Comments are closed.