ہمارے لوگوں کو ساتھ ملا کر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی گئی، آرمی چیف

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارت مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے۔ جنگیں عوام کے لیے موت، تباہی اور بربادی کا سامان ہوتی ہیں، مسائل کا حل بالا آخر مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔ آج طاقت کا توازن ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والی قوموں کے ہاتھ میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی نیول اکیڈمی میں انیسویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم نے ملک میں امن و امان کی بھاری قیمت ادا کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔۔ پاکستان کو مشرقی اور مغربی سرحدوں پر چیلنجزکا سامنا رہا۔

آرمی چیف نے کہاکہ جنگیں عوام کے لیے موت ،تباہی اور بربادی کا سامان ہوتی ہیں جبکہ امن کا فائدہ سب کو ہوتا ہے ۔مسائل کا حل بالا آخر مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے خلوص نیت سے بھارت کی جانب دوستی کاہاتھ بڑھایا، مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کی بھوک، غربت ،ناخواندگی اوربیماریوں کے خلاف مل کر لڑنے کی پیشکش کی۔

آرمی چیف نے کہاکہ ہم ابھی تک دہشتگردی اور انتہاپسندی کے فیز سے مکمل طور پرباہر نہیں نکلے،،سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے لوگوں کو ساتھ ملا کر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی گئی۔آج طاقت کا توازن ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والی قوموں کے ہاتھ میں ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان ملک کے اندر اور باہر امن پر یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم افغانستان میں بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ا دا کر رہے ہیں۔۔اس موقع پر آرمی چیف نے پریڈ کامعائنہ کیا اور شاندارکارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کوانعامات،اعزازات سےنوازا۔

Comments are closed.