بارسلونا۔ کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیاہے۔ قوی امکان ہے کہ پابندیوں میں نرمی کا آغاز پیر 23 نومبر سے ہوجائے گا۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہاگیاہے کہ کوروناوائرس کےپھیلاو میں پہلے سے بہتری آرہی ہے۔ تاحال مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے لیکن پیر سے نرمی کی جائے گی 15 روز کےلئے حالات کا جائزہ لیاجائے گا ۔
اکتوبر کے مہینے میں کوروناوائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے مختلف پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں ریسٹورنٹس کی بندش سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے تھے۔حکومتی فیصلوں کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی کیاگیا۔
Comments are closed.