اتحاد ایئرویز نےاسرائیل کے لیے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

اے ایف پی کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان اتحاد ایئرویز کی براہ راست پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی۔اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف آپریٹنگ افسر محمد البلوقی نے طے شدہ پروازوں کے آغاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

چیف آپریٹنگ افسر محمد البلوقی نے کہاہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ فضائی سروس کے آغاز سے ابوظہبی کو مرکزی حیثیت ملے گی جہاں سے اسرائیلی چین، بھارت اور آسٹریلیا کا سفر کرسکیں گے۔

اتحاد ایئرویز کی جانب سے مذکورہ اعلان دبئی کی ‘فلائی دبئی’ کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔فلائی دبئی رواں ماہ کے اواخر میں تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردے گی

Comments are closed.