بلاول بھٹو اور مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔ملاقات پراتفاق

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماوں نے گلگت بلتستان الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی ۔ دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات پربھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا تحریک انصاف کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دھاندلی کے ذریعے ووٹ کے تقدس کو پاما ل کیاگیا۔

گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 4 جبکہ نون لیگ نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے تاحال نتائج تسلیم نہیں کیے۔

Comments are closed.