25 سال بعد کراچی سرکلرریلوے کاپہیہ پھرسے چل پڑا

 کفر ٹوٹا خد خداکرکے، بالاآخر کراچی سرکلر ریلوے چل پڑی ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ آج سے 46 کلو میٹر ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیپری تک ٹرین چلے گی، اس میں سرکلر کا 14 کلو میٹر خصوصی ٹریک بھی شامل ہے۔

 شیخ رشید نے کہاکہ 15 روز بعد سرکلر ریلوے کے ٹریک میں مزید 14 کلو میٹر اضافے کیساتھ 12 پھاٹک نصب کیے جائیں گے جبکہ ٹریک پر کراسنگ کی تعمیر بھی مکمل کرلی جائیگی۔

وفاقی وزیر ریلوے کاکہنا تھاکہ ابتدا میں ہر روز دو ٹرینیں چلیں گی اور پھر 14 دسمبر کو 8 اور اس کے بعد سے روزانہ 20 ٹرینیں چلیں گی، سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے رکھا گیاہے جبکہ مزدور طبقہ 750 روپے ماہانہ کارڈ کے ذریعے سفر کر سکے گا۔۔

Comments are closed.