بارسلونا۔ سپین کے صوبے کاتالونیا کی حکومت نے کوروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران عاید پابندیوں میں نرمی کااعلان کیاہے۔ پابندیوں میں نرمی کاآغاز پیر 23 نومبر سے ہوگا۔ ابتدائی طور پر پابندیوں میں نرمی 15 روز کے لئے کی گئی ہے۔حکومت کا پابندیوں میں نرمی کا منصوبہ 2 ماہ پر محیط ہے۔
حکومت نے بار،ریسٹورنٹس، ڈونرز کو ڈیلیوری کے علاوہ دیگر سروسز مہیاکرنے کی اجازت دے دی ہے جس میں ریسٹورنٹس،کو 30 فیصد تک سروسز کہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس مالکان رات ساڑھے نو بجے کاروبار بند کرنے کے پابند ہوں گے کیونکہ 10 بجے کرفیو کا آغاز ہوجاتاہے۔اس کے علاوہ جم، سینما، عجائب گھر، تھیٹرز کو محدود تعداد کے ساتھ کول دیاگیاہے۔
تاہم حکومت نے صوبے کی سرحدوں کی بندش اور ہفتہ اور اتوار کے دوران میوسپلٹیوں کے درمیان آمدورفت معطلی کو برقراررکھاہے۔ تیسرے مرحلے کے دوران حدوود کی قید کو ختم کیاجائے گا تیسرے مرحلےکا آغاز 21دسمبر سے ہوگا
Comments are closed.