پرتگال نے کورونا وائرس پابندیوں میں 8دسمبر تک توسیع کردی

لزبن۔ یورپ کے مختلف ممالک نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ پرتگال کی قومی اسمبلی نے ملک میں عائد پابندیوں میں 8 دسمبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری میں حکومتی جماعت کو اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔پرتگال میں پہلے سے عائد پابندیاں 24 نومبر سے ختم ہورہی تھیں۔

وزیرداخلہ ایڈورڈ کیبریٹا نے کہاہے کہ کوروناکے خلاف لڑائی مشترکہ طور پر لڑنی ہے۔لوگوں کی صحت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم انتونیوکوسٹا نے نئے اقدامات کو سراہااور پابندیوں کی حمایت کرنے والے ڈیپوٹیز کاشکریہ ادا کیا

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کے روز6ہزار9سو94 کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر ملک میں 2لاکھ انچاس ہزار 4سو اٹھانوے افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں فعال کیسز کی تعداد 82ہزار7سو 36 سے زائد ہے۔

Comments are closed.