ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ سپین میں شہریوں کو 2021کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے وفاقی کابینہ منگل کو منظوری دے گی۔انھوں نے کہاکہ جامع منصوبے کے ساتھ جرمنی کے ساتھ سپین بھی پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔
انھوں نے کہاکہ ہم اس حوالے سے تیارہیں۔متعدددواساز کمپنیوں کے ساتھ پہلے ہی سپین حکومت کی بات چیت جاری ہے اور اب تک ایک ارب خوراکوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔ ویکسین کی جلد اور وقت پر دستیابی کو ہرصورت ممکن بنایاجائے گا۔
سپین میں کورونا وباء کے پھیلاو اور متاثرین میں اضافے کے بعد متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پابندیوں کے مثبت نتائج آنے کے بعد متعدد صوبوں نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیاہے۔ سپین میں متاثرین کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
Comments are closed.