سپین کے صوبے کاتالونیا میں کورونا پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا آغاز

بارسلونا: سپین کے صوبے کاتالونیا میں آج پیر23 نومبر سے انسدادِ کورونا پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا آغاز ہوگا، پابندیوں میں نرمی 2 ماہ کے دوران مرحلہ وار کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں ریسٹورنٹس، بارز کو مکمل کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بار، ریسٹورنٹس، ڈونر کباب ہوٹلز وغیرہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولے جا سکیں گے تاہم شام 6 بجے سے رات 9:30 بجے تک ریسٹورنٹس کو سروسز محدود کرنا ہوں گی۔

ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری سروس کی اجازت ہوگی، جبکہ ایک میز پر زیادہ سے زیادہ 4 افراد بیٹھنے کی اجازت اور ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ عبادت گاہوں میں مکمل گنجائش کے 30 فیصد افراد کو عبادات کی اجازت ہوگی، تاہم مجموعی طور پر مذہبی اجتماعات کی اجازت 100 افراد سے 200 تک بڑھا دی گئی ہے۔

آٹھ سو میٹر سے بڑے تمام کمرشل سینٹر بدستور بند رہیں گے، چھوٹی دکانوں پر مکمل گنجائش کے 30 فیصد افراد خریداری کر سکیں گے،۔ دکانیں بند کرنے کے اوقات بھی بدستور رات 9 بجے برقرار رہے گی۔ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ رہے گا۔

ویک اینڈ پر جمعہ صبح 6 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک غیر ضروری سفر کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ کاتالونیا کے شہروں کو صوبے سے بغیر کسی ضروری وجہ کے نکلنے یا داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments are closed.