اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خفیہ دورہ سعودی عرب کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سعودی عرب کے خفیہ دورے کے خبریں بین الاقوامی میڈیا میں موضوع بحث ہیں۔ میڈیارپورٹس کے بعد دورے کے دوران اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی موجود تھے۔

ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر غور کیا گیا تاہم اسرائیلی پرائم منسٹر آفس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔نیتن یاہو کی اس خفیہ پرواز کا انکشاف ،پروازوں سے باخبر رکھنے والی ایک ویب سائٹس نے کیا اور دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے طیارے نے سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ کی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اتوار کے روز سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔یوم میں ہونے و الی یہ ا علیٰ سطح ملاقات پانچ گھنٹوں تک جاری رہی ۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز بتایا تھاکہ تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سے ایک “تعمیری” ملاقات کی تھی ، تاہم انہوں نے اسرائیلی رہنما کی موجودگی سے متعلق کو ئی بات نہیں کی تھی ۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ دعوی ٰ کر چکے ہیں کہ جلد سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے بھی گزشتہ ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لیے آمادہ کرنا تھا۔۔

Comments are closed.