آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس میں داخلی سلامتی، بین الاقوامی سرحدوں کی صورتحال ، ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر غورکیاگیا۔ کورکمانڈڑز نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت اور کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے تعاون سے تمام داخلی و بیرونی چیلنجزکو شکست دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان مشکلات کو پاکستانی عوام کے استحکام اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کریں۔ کورکمانڈرز قومی کوششوں کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے ناقابل تردید شواہد پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔شرکاء نے کہاکہ بھارت کی سی پیک کو سبوتاژ کرنے، دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی تربیت خطے میں امن و سلامتی کے منافی ہیں۔
کور کمانڈرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے کے ساتھ ایل او سی کے باسیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments are closed.