پاکستان  تین سال کے لیے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن کا صدرمنتخب

بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پاکستان  آئندہ تین سال کے لیے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

آئی ڈی ایل او بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے  کہاہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند اور بھارت کی سفارتی شکست ہے۔ پاکستان پراعتماد کرنے پر وہ آئی ڈی ایل او ممبران کے شکر گزارہیں۔

Comments are closed.