ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیدیا ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں سرکاری سروسز کے ہر شعبے میں رشوت کے ذریعہ کام کروانا معمول بن چکا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جولائی سے ستمبر کے عرصے میں کیے گئے سروے میں انکشاف کیا ہےکہ ایشیاء میں کرپشن کے حوالے سے بھارت پہلے نمبر پر ہے ۔
بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے ۔ 42 فیصد بھارتی شہری پولیس ،41 فیصد سرکاری دستاویز کے حصول اور 42 فیصد شناختی کارڈ کے لیے رشوت دینے پر مجبورہیں ۔38 فیصد عدالتی اہلکاروں کو رشوت دے کر انصاف حاصل کرتے ہیں۔
Comments are closed.