بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان کےلیےروانہ، شہبازشریف، حمزہ پیرول پررہا

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز لندن میں ادا کر د ی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد ان کا کی میت پاکستان کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔

بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح برٹش ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

 دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پانچ روزہ پیرول پر سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 14 روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پے رول پر رہا کیا گیاہے ، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔

Comments are closed.