استنبول: پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور آزاد جموں و کشمیر بزنس فورم کے صدر عمران عزیز کی سربراہی میں آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیات کے ایک نمائندہ وفد نے موسیاد ٹیم اور انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیراہتمام موسیاد ایکسپو میں شرکت کی۔
صدر عمران عزیز کا کہنا ہے کہ تمام شرکاء کے لئے یہ انتہائی معلوماتی موقع تھا جس کے ذریعے شرکاء نے مختلف ترکی اور مختلف ممالک کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف کاروباری شعبوں میں ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔
پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور آزاد جموں و کشمیر بزنس فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں وہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور بہتر کاروباری برادری کی تعمیر کیلئے ایسی نمائش، میٹنگز اور سیمینار کا اہتمام کریں گے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی تجارتی نمائش اٹھارہ سے اکیس نومبر تک ترکی کے شہر استنبول میں ہوئی جس میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
Comments are closed.