قونصل جنرل بارسلونا عمران علی کی کاتالونیا کے وزیرخارجہ برنات سولے سے ملاقات

بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری نےکاتالونیا کے وزیرِ خارجہ برنٹ سولے،سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل عالمی امور مائیکل رویو، اور مشیربین الاقوامی سٹریٹجی مرینا فالکو بھی موجود تھیں۔

وزیرخارجہ نے قونصل جنرل کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قونصل خانہ اپنے شہریوں کی بہتری اور فلاح کے لئے جیسے اقدامات اٹھارہاہے وہ قابل تعریف ہیں۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے کہاکہ موذی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال میں قونصل خانہ نے35ہزار یورو کی مالی امداد اور 65 ہزار یورو میتوں کی ترسیل کے لئے مختص کیے تھے۔انھوں نے صوبہ کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر روشنی بھی ڈالی اورقونصل جنرل نے وزیرخارجہ سے مہتاب محبوب کی میت پاکستان بھجوانے کے حوالے سے مدد کی درخواست بھی کی۔جس کے جواب میں وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی کہ وہ مرکزی حکومت سے اس حوالے سے بات چیت کریں گے۔انھوں پاکستانی تاجروں سے مدد کے لئے ویب سائٹ وزٹ کرنے پر زور دیا۔

قونصل جنرل نے وزیرخارجہ سے مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور وہاں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے گفتگو کی۔ اور مسئلہ کشمیر کی آوازدوسرے فورمز پر اٹھانے کی درخواست بھی کی۔ قونصل جنرل نے وزیر خارجہ سمیت دیگر افراد کو قونصل خانہ کے دورہ کی دعوت بھی دی

https://www.barcelona.cat/reactivacioeconomica/es/medidas-de-reactivacion-de-la-economia/empresarios-empresarias-autonomos-y-autonomas

Comments are closed.