صنعتی صارفین کے لیے اچھی خبر۔۔۔۔ نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کردیا کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومتی پیکج کی توثیق بھی کردی گئی، رعایتی پیکج آٹھ ماہ کے لیے ہوگا، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، فیصلے میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے 30 جون 2021 تک ٹیرف 8 روپے فی یونٹ ہوگا،اور حکومت چودہ ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
بڑی صنعتوں کے لیے ٹیرف 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہوگا نیپرا فیصلے میں کہاگیاہے کہ ٹیرف پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو نہٰں ہوں گی نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیاپاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا اعلان کیا تھا
Comments are closed.