نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹرز تنہائی کا شکار, اذیت میں مبتلاہیں، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے۔ نیوزی لینڈ کورونا فری ملک ہے، پی سی بی کو نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے تمام حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے تھے، انہیں چاہیے تھا کہ کرکٹرز کو زیادہ وقت کے لیے پاکستان میں آئسولیشن میں رکھتے۔

لیجنڈری آل راونڈرنے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ میں تنہائی کا شکار اور اذیت میں مبتلا ہیں، کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ ڈھائی ہفتے سے ایک کمرے میں قید ہیں۔ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثرہوگی۔

لاہور میں خاتون کی جانب سے بابراعظم پر لگائے گئے الزام پر وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم قومی کپتان اور بہترین بیٹسمین ہے، حقائق سامنے آنے کے بعد ہی اس پر بات ہو سکتی ہے ۔

Comments are closed.