لندن: بھارتی زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراو

وسیم عباس طور: نمائندہ خصوصی لندن

لندن۔ بھارتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں ہزاروں سکھ مظاہرین کا بھارت ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے

10 ہزار سے زائد سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت فوری طور پر متنازعہ زرعی قوانین واپس لے۔یہ قوانین پہلے سے تباہ حال کسانوں کے قتل عام کے مترادف ہیں۔

سکھ مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔لندن کیساتھ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے

مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر انتہا پسند مودی حکومت کسانوں کا معاشی قتل عام بند نہ کیا تو پوری دنیا میں بھارتی ہائی کمیشنز کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔۔

Comments are closed.