نامور اداکارہ نیلم منیر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

لاہور۔ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرکورونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔جس میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔

ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے وائرس سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔داکارہ نے مزید لکھا کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے ایک بہت بڑا اور مشکل مشکل چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور الحمداللہ اب میں کافی بہتر محسوس کررہی ہوں

نیلم منیر نے عوام سے اپیل کی کہ ’اپنے پیاروں کی ماسک کے استعمال، بڑے اجتماعات سے گریز اور قوت مدافعت میں اضافہ کے ذریعےحفاظت کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ مداحوں نے ان کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

Comments are closed.