بارسلونا کے نواحی علاقہ بادالونا میں گزشتہ رات ایک انڈسٹریل زون میں بند پڑے گودام میں جہاں افریقن نژاد مہاجرین ڈیڑھ سو کے قریب رہ رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہوئی تھی اور پچیس کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اس عمارت میں مکین لوگوں میں سے بہت سے افراد بغیر کاغذات ، اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے رہائش پذیر تھے ۔ کاتالونیا میں ہمیشہ کسی انسان کو غیر قانونی نہیں سمجھتے اور حقوق سب کے لیے برابر کی آواز لگانے والی امیگرینٹس دوست جماعت اسکیرا رپبلیکانہ کی حکومت کی طرف سے آج گیارہ دسمبر کو کاتالونیا بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کر دیا گیاجھنڈے سرنگوں رہیں گے اور تمام آفیشل سرگرمیاں معطل رہیں گئی ۔
اسکیرا رپبلیکانہ کی سپریم کونسل کے پاکستانی ممبر شہزاداکبر وڑائچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور تارکین وطن کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششوں کا عندیہ دیا
Comments are closed.