اسپین کے قومی ادارہ شماریات(آئی این ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں مارچ سے مئی کے درمیان کُل 45 ہزار 684 اموات ہوئیں جن میں سے 32 ہزار 652 کی سرکاری سطح پر وائرس سے موت کی تصدیق کی گئی، جبکہ 13 ہزار 32 افراد کی اموات کو مشتبہ قرار دیا گیا۔
ادارے کے مطابق رواں سال کے پہلے پسنچ مہینوں میں سب سے زیادہ اموات کوویڈ 19 سے ریکارڈ کی گئیں ہیں۔مارچ اور مئی کے درمیان ہر تین میں سے ایک فرد کوویڈ کا شکار تھا یا اس میں علامات موجود تھیں۔اس عرصے کے دوران 62فیصد ہسپتال، 30 فیصد کیئرہوم، 5 فیصد گھر کے اندر کورونا کا شکار بنے۔
مارچ اور اپریل کے دوران سپین میں سال 2019 کے مقابلے میں اموات 44.8فیصد بڑھیں، اس دوران عمر رسیدہ افراد زیادہ متاثر ہوئے۔ کورونا وائرس میں مرنے والے متاثرین کی شرح 87.1فیصد اور عمر یں 69 سال سے زائد تھیں۔89.2فیصد علامات والے 74 سال سے زائد تھے۔
جولائی سے دسمبر کے دوران وبائی مرض کی دوسری لہر دیکھی گئی جس میں 26 ہزار 9سو اضافی اموات ہوئیں۔سرکاری سطح پر موت کے 16ہزار 7سو تصدیقی ٹیسٹ کئے گئے۔ جو کہ وزارت صحت کے ریکارڈ سے 10 ہزار زائد ہیں۔
ملک بھر میں کوروناوائرس کے علاوہ سال 2019 کے مقابلے میں دیگر بیماریوں سے اموات میں زیابیطس 18.6فیصد، ہائی بلڈ پریشرسے متعلقہ بیماریاں 17.6فیصد، الزمیر13.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا
Comments are closed.