مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان لاہور مینار پاکستان پر حکومت مخالف گیارہ جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے کھوکھلے ہوگئے، ملکی معیشت تباہ ہوگئی، لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، مہنگائی کا دورہ دورہ ہے، ایک حکومت جب ناجائز ہے تو اسے برطرف کرنے کے لیے قوم کو اور نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا اور ہم اسی لیے آپ کے پاس آئے ہیں کہ ملک کو بچایا جائے۔
مولانا نے کہاکہ میٹنگ میں یہ طہ ہواہے کہ آئین پاکستان کے تحت بنی ہوئی حکومت کا تحفظ کیا جائے گا اور اس کی حفاظت کی جائے گی لیکن ناجائز حکومت کی نہیں اور نہ ہی اس حکومت کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ اداروں کا کردار ختم کرنا ہوگا، ملکی معاملات میں بہتری کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، عوامی حقوق، صوبوں کے حقوق اور اٹھارہویں ترمیم کا تحفظ کیا جائے گا، اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر قدغن نہیں لگائے جائے گی، مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نااہل، ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو برطرف کرنے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.