قومی احتساب بیورو کے 20 سال ،مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

قومی احتساب بیورو کے 20 سال ، ادارے نے مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ کرپٹ افراد سے 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کر وا دئیے گئے ہیں۔ بدعنوانی کے 3 ہزار 6 سو 45 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے گئے۔

کارکردگی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نیب کو 20 سال کے دوران ملک بھرسے 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرپشن شکایات موصول ہوئیں ۔ اس دوران نیب نے رضا کارانہ اور پلی بارگین کے ذریعے 69 ارب سے زائد رقم وصول کی ۔بنک قرض ڈیفالٹ مقدمات میں 121 ارب روپے ،عدالتی جرمانوں کی صورت میں 44 ارب جبکہ 402 ارب روپے بالواسطہ طور پر ریکور کیے گئے ۔

اپنے قیام سے نیب نے بدعنوانی کے 3645 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے جبکہ 1247 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ اس وقت بھی نیب کی 930 انکوائریاں اور 346 انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔

Comments are closed.