سپین میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔وزارت صحت کی جانب سےجاری کردی رپورٹ کے مطابق پھیلاو کی شرح ایک لاکھ باشندوں میں 201.16 ہوگئی ہے۔بدھ کے روز وفاقی اور صوبائی حکام کی میٹنگ کے بعد وزئرصحت سکوادور نے کہاتھاکہ اگر کیسز میں اضافہ ہوتارہا تو علاقائی حکومتوں کو دوبارہ سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ہسپانوی وزارت صحت کورآرڈینیشن سنٹر کے ڈائریکٹر فرنینڈو سمن کے مطابق شائد کورونا وائرس کیسزمیں اضافہ پابندیوں میں نرمی کے باعث ہو۔
متعدد ہسپانوی علاقوں وائرس کے پھیلاو میں تیزی دیکھی گئی ہے جن میں ایک لاکھ باشندوں میں بائیلیرک آئی لینڈ 307.01، باسکی 266.9، میڈرڈ 248.4، ویلنسیا 239، کاتالونیا 214.96 تک رہی ہے۔ ویلنسیا میں یہ شرح سب سے زیادہ 15.66فیصد کاستیا لامنکا 13.65فیصدآراگون 11.14فیصد تک ہے۔
سپین میں متاثرین کی تعداد مجموعی طور پر 17لاکھ 73ہزار290 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ایسے افراد جو پہلی لہر کے دوران ٹیسٹ کے بغیر ہلاک ہوئے اس میں وہ تعداد شامل نہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں سپین کے مختلف صوبوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد وائرس کے پھیلاو میں اضافہ دیکھا گیاہے
Comments are closed.