کورونا وائرس: برطانوی حکومت کا ملک میں چوتھے درجےکی پابندیوں کا فیصلہ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی چوتھے درجےکی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سفری پابندیاں بھی نافذ کر دی گئیں ہیں جس کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

حکومت نے کرسمس پر 5 روز کے لیے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہالینڈ نے برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

برطانیہ میں آج بھی کورونا وائرس کے 27 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک روز میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 534 ہے۔

Comments are closed.