وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکا ر ہو گئے ہیں۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے گذشتہ رات نمونہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ آنے سے قبل ہی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ آج رپورٹ مثبت آنے پر اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کورونا وباء کی دوسر ی لہر کا شکار ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.