کورونا وباء پاکستان کی ایوی ایشن صنعت کو لے ڈوبی۔۔۔1 کھرب 60 روپے کا نقصان

سال 2020 سول ایوی ایشن کے لئے تباہ کن ثابت ہوا۔کورونا لاک ڈاون اور عالمی سفری پابندیوں کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری کو 1کھرب 60 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مالی بحران کی شکار قومی ائیر لائن کو 129 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے کو 22ارب سے زائدکے آپریشن خسارے کا سامنا رہا جبکہ ریونیو شارٹ فال 107 ارب روپے تک جاپہنچا۔عالمی سفری ہابندیوں کے باعث ساڑھے چاہ ماہ غیر ملکی پروازیں پاکستان نہ آ سکیں جس سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں ساڑھے 31 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عالمی سفری پابندیوں کے باعث ہفتہ وار 900 غیر ملکی جبکہ پی آئی اے کی ساڑھے 7سو پروازیں معطل ہوئیں۔ذرائع کےمطابق پی آئی اے کو حج آپریشن بندش سے 12 ارب روپے اور عمرہ سیزن نہ ملنے پر15 ارب کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

Comments are closed.