امریکا کی وسط مغربی،جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان

واشنگٹن: امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں، ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کنساس، نیبراسکا، نارتھ ڈیکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکا کی مختلف ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں،مسافرائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ جب کہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جنوب مغربی  ریاستوں لوئیسیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Comments are closed.