دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بانی پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، انہوں نے پاکستانی قوم قائداعظم کے یوم پیدائش کو عقیدت اور احترام کےساتھ منارہی ہے، قوم قائداعظم کے امید، حوصلہ اوراعتماد کے پیغام کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمیشہ عظیم پاکستانی قوم کے رہنما اصول رہیں گے۔

Comments are closed.