نیا کورونا وائرس سپین بھی پہنچ گیا، میڈرڈ میں 4 کیسز سامنے آگئے

میڈرڈ۔فرانس اور ڈنمارک کے بعد سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں کورونا وائرس کے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔ میڈرڈ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کے مطابق کیسز ایسے افراد میں سامنے آئے جنھوں نے برطانیہ سے سفر کیاہے۔

میڈرڈ صوبائی حکومت نے 28 سے 11 جنوری تک نقل و حرکت پر پابندی لگارکھی ہے۔چھ سے زائد افراد کے اکٹھ بھی ممنوع قرار دیاگیاہے۔نئے سال کے موقع پر رات کاکرفیو رات ڈیڑھ بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔سپین میں کورونا وائرس کیسز 18 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہان کاک نے 14 دسمبر کو بتایا تھا کہ برطانیہ میں وباء کی نئی لہر کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم ہو سکتی ہے، انہوں نے برطانیہ میں نئے وائرس سے 1000 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوب مشرقی انگلینڈ سے ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک نے حالیہ دنوں میں نئے وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے ساتھ سرحدیں بند کر کے فلائٹ آپریشنز بھی معطل کر دیئے ہیں ۔

Comments are closed.